عمر اسلم : شہباز اسپیڈ جاری ۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازصبح 9 بجے وزیر اعلی آفس پہنچ گئے۔ عوام کو صحت کی سولتوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اراکین پنجاب اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ، خلیل طاہر سندھو، عظمی کاردار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل کیئر، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک میں شریک ہوئے۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز لاہور کے بعض علاقوں میں پانی کی قلت کی شکایات کے ازالے کیلئے اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ جبکہ وزیر اعلی حمزہ شہبازنے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلق بھی اجلاس بلا لیا۔ جس میں ایل ڈبلیو ایم سی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔