ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمال مغربی ہواؤں نے شہر کا رخ کرلیا ، عید کے ساتھ چاند رات بھی ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری

strong winds in lahore
کیپشن: strong winds in lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : شہر میں شمال مغربی ہواؤں ک اسسٹم داخل ہو گیا  محکمہ موسمیات نے عیدا ور چاند رات ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری سنا دی ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج شام کے اوقات میں تیز آندھی ساتھ بارش کا امکان  ہے جبکہ شمال مغربی ہواوں کا یہ سلسلہ دو سے تین روز شہر لاہور میں داخل رہے گا ۔

فی الحالشہر میں مطلع گرم اور خشک ہے جبکہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ  موسمیات کا کہنا ہے کہ 

کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 42 تک جانے کا امکان  ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب  39 فیصد اور ہوا 23 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے چل رہی ہے۔ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ماہرین نے شہریوں کو  احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے ماسک ضرور استعمال کریں۔

شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 162 ریکارڈ کی گئی ۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھنے کے باعث ائیر کوالٹی اندیکس میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ۔جس میں فدا حسین 181 ، ماڈل ٹاون 180, یو ایس قونصلیٹ 176, عمر بلاک اقبال ٹاون 169, مال روڈ 168, جوہر ٹاون 160 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔