حرم میں تعینات فوجی بیٹا ماں کو نہ پہچان سکا ، پھر کیا ہوا? ویڈیو وائرل

2 May, 2022 | 09:17 AM

  ویب ڈیسک : حرم کعبہ میں جذباتی منظر ۔ جب ڈیوٹی پرتعینات فوجی بیٹا ماں کو نہ پہچان سکا مگر مامتا نے بیٹے کی خوشبو سونگھ لی اور برقعہ پوش ماں نے بیٹے کو روک کر گلے لگا لیا۔ویڈیو واٖئرل ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق حرم کعبہ میں عید کے روز ڈیوٹی پر تعینات بیٹا اپنے سا تھیوں کے ہمراہ مارچ کرتا ہوا جارہا تھا اور اچانک اس کی طواف میں موجود ماں نے اسے جاتے دیکھ لیا۔ مگر بیٹا فرض کی راہ میں  مصروفیت کے باعث ماں کو پہچان نہ سکا۔ جس پر برقعہ پوش ماں نے اچانک اسے روکا اور گلے لگا لیا جس پر بیٹا بھی جذباتی ہوگیا اور اس نے ماں کے ماتھے کو چوم کر اس سے لپٹ گیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں