الخدمت فاونڈیشن کا کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح، 31 مئی تک خصوصی رعایت

2 May, 2020 | 08:53 PM

وقار نیازی

سعدیہ خان: الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن نے لاہور میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کردیا۔ابتدائی مرحلے میں 31مئی تک ہونے والے تمام کورونا ٹیسٹ خصوصی رعایت کے ساتھ3ہزار روپے میں کئے جائیں گے۔اس لیب میں روزانہ 100ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے جس کی رپورٹ 24گھنٹے میں مل جائے گی۔
الخدمت فاونڈیشن کا ایک عظیم کارنامہ، کرونا صورتحال سے نمٹنے کے لیے ثریا عظیم ہسپتال چوبرجی میں کرونا ٹیسٹنگ لیب بنا دی لیب کا افتتاح وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کورونا کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمارے ملک بھر میں قائم 28بڑے ہسپتال، لیبز اور ایمبولینس سروس کسی بھی صورت حال کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس لیب کے ذریعے اہلِ لاہور کو کورونا ٹیسٹنگ کی مارکیٹ کے مقابلے میں سستی اور معیاری سہولت میسر آئے گی.
ڈاکٹر جاوید اکرم نے الخدمت فاونڈیشن کو سراہتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ٹیسٹ لیب کو عوام کے لیے ریلیف قرار دیا, انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے احتتاط تدابیر بھی ضروری ہیں.

افتتاحی تقریب میں ، صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابداور مرکزی صدرپیما ڈاکٹر محمد افضل سمیت دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق الخدمت فاونڈی‍شن نے امریکن کمپنیوں Roche اور Qiagen سے کٹس خریدی ہیں۔

مزیدخبریں