ٹیکسٹائل سے وابستہ کاروبار کھولنے کی اجازت خوش آئند قرار

2 May, 2020 | 08:00 PM

حسن علی: آل پا کستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین عادل بشیر نے حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل سے وابستہ کاروبار کھولنے کی اجازت کو خوش آئند قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے ، صنعتیں تمام ایس او پیز پر عمل کریں گی ،کاروبار کھلنےسے لوگوں کوروزگار ملے گا اور معیشت کا پہیہ بھی چل پڑے گا۔

اپٹما ہاؤس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین پرویز لالہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل بشیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے ٹیکسٹائل کو غیر معمولی طور پر سپورٹ کیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپٹما کی درخواست پر ٹیکسٹائل کی تمام چین کھولنے کی اجازت دی۔
آل پا کستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین پرویز لالا نے بھی حکومتی فیصلے کوسراہتے ہوئے صنعت کاروں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی التجا کی۔انہوں نےکہاکہ حکومت ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ ڈومیسٹک رٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کھولے۔
اپٹما رہنماوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے اب تک ٹیکسٹائل کی صنعت کو چالیس فیصد تک کا نقصان ہو چکا ،پٹرول کی قیمتوں اسی سطح پر رہیں تو مستقبل میں اس کا فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب طویل لاک ڈاؤن سے معاشی بحران سنگین ہونے کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کا صبر جواب دے گیا۔ صدر لاہور چیمبرعرفان اقبال شیخ کی دعوت پر شہر کی تمام مارکیٹوں، بازاروں کے عہدیداروں کا لاہور چیمبرمیں بڑا اکٹھ ہوا۔ تاجر تنظیموں نے پنجاب حکومت کیجانب سے نو مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں دس مئی کو ازخود مارکیٹس وبازار کھولنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے  زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں. پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18ہزار، 235 ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گہنٹوں کے دوران 32نئی ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 6ہزار، 854مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سندھ میں آج مزید 4کرونا مریض انتقال کرگئے، 427نئے کیس آنے سے مریضوں کی تعداد بھی 7ہزار، 102تک پہنچ گئی ہے۔
 

مزیدخبریں