پرائیویٹ کالج ایسوسی ایشن کا آسان شرائط پر قرضے کا مطالبہ

2 May, 2020 | 04:51 PM

سعید احمد سعید: آل پاکستان پرائیویٹ کالج ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عدیل ممتاز کی دیگر عہدیداران کے ہمراہ موجودہ حالات میں پرائیویٹ کالجز کے مالکان اور اساتذہ کے مسائل اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس، کرونا کے باعث مشکلات کے سبب آسان شرائط پر قرضے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں آل پاکستان پرائیویٹ کالج ایسوسی ایشن کے عہدیدار رانا عدیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 فیصد طالب علموں کو پرائیویٹ سیکٹر میں زیر تعلیم ہیں، کرونا کے باعث تعلیمی ادارے 10 مارچ سے بند پڑے ہیں، جو کہ 12 سے 15 ہزار لوگوں کو قرنطینہ کرنے کی گنجائش رکھتی ہے.

حکومت سے کوروناوائرس میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، ہزاروں کی تعداد میں ان بچوں کو 100 روپے میں معیاری تعلیم دے رہے جو قابل ہے، موجودہ صورتحال حال میں خوف ہیں اساتذہ کو نکلا نہ دیا جائے، ہمیں آسان شرائط پر قرضہ دیا جائے، حکومت نعرے کی حد تک تو بہت کچھ کر رہی، حقیقت میں کسی ایک کالج کو ایک روپیہ بھی قرض نہیں ملا.

ایک ماہ 20 دن سے کالجز بند پڑے ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں میں 3 ماہ تک موخر کیا جائے، اسٹاف کی تنخواہ میں 50 فیصلہ سپورٹ دی جائے کرائے میں 50 فیصلہ تک کی کمی کی جائے، 5 ماہ کے کرائے کو موخر کیا جائے، آن لائن تعلیم فراہم کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، سب کو مل کر اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے.

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی سرگرمیاں مکمل بند طور پر بند ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18ہزار، 235 ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گہنٹوں کے دوران 32نئی ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417ہو گئی۔

مزیدخبریں