وزیر زراعت کی گندم کی کٹائی کے دوران بارش ہونے پر رحم کی دعا

2 May, 2020 | 04:07 PM

علی عباس:  وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کی گندم کی کٹائی کے دوران طوفانی بارش ہونے پر خدا کی ذات سے رحم کی دعا کی، کسان اور پوری قوم سے بھی اپیل ہے کہ خیر کے وقت کیلئے خدا کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔
وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگریال کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی فکر مند ہیں ،انہوں نے بھی قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کسان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اپنائیں کیونکہ گندم کی فصل پاکستان کی فوڈ سکیورٹی میں سب سے اہمیت کی حامل ہے ۔ وزیر زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی اور فصل کو محفوظ بنانے کے حوالے کسانوں کی رہنمائی بارے ، فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کردیں گئیں ۔

وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگریال کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ بھی فکر مند ہیں ،انہوں نے بھی قوم سے دعاوں کی اپیل کی ہے ۔ نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کسان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اپنائیں کیونکہ گندم کی فصل پاکستان کی فوڈ سکیورٹی میں سب سے اہمیت کی حامل ہے۔ وزیر زراعت نے کہا ہے کی گندم کی کٹائی اور فصل کو محفوظ بنانے کے حوالے کسانوں کی رہنمائی بارے ،فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کردیں گئیں ۔

واضح رہے آج کل گندم کی کٹائی جاری ہے،حکومت کی طرف سے خریداری بھی کی جارہی ہے،پنجاب حکومت نے کسانوں کی گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
  اس سال گندم کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی قیمت 1400 روپے من کرنے کے بعد فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجرا کی نئی قیمت 25 روپے فی من اضافے کے بعد 1400 روپے فی من ہو گی۔ گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ہو گیا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا805 روپے کی بجائے 818 روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں