ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے تجرباتی دوا ریمڈیسویر کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

امریکا نے تجرباتی دوا ریمڈیسویر کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکامیں کروناوائرس کے خلاف تجرباتی دواریمڈیسویرکے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دواکی منظوری سے کرونا کے خلاف جنگ میں حوصلہ افزاصورتحال پیدا ہوئی ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسویرکو کروناکے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایف ڈی اے نے کرونا کے علاج کے لیے ریمڈیسویر کے ہنگامی طورپر استعمال کی منظوری دی ہے۔
ایف ڈی اے نے دوا کی منظوری کو اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لیے انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق کمشنر اسکاٹ گوٹلیب نے خبردار کیا ہے کہ ریمڈیسویر گھر پر کرونا کے علاج کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔
ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوا صرف کرونا کی علامات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہےکہ پیر سے اسپتالوں میں ریمڈیسویر کی 10 لاکھ ادویات تقسیم کی جائیں گی.
امریکا میں متعدی مرض کے ماہرڈاکٹرانتھونی فوکی کا گزشتہ ہفتے کہنا تھا کہ اس دوا کے تجربات سے ثابت ہوا کہ یہ نہایت مفید ہے اور وائرس کو روک دیتی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار سے  زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں، 10 لاکھ 43 ہزار 48 سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، کورونا سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا، جہاں اب تک 63 ہزار 800 افراد لقمہ اجل بن چکے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،  اب تک مہلک وائرس 408 افراد کی جانیں نگل چکا ،   17 ہزار 698  افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔