ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن، کار ڈیلرز کا حکومت سے ریلیف پیکج دینے کا مطالبہ

 پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن، کار ڈیلرز کا حکومت سے ریلیف پیکج دینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی، حسن علی: پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مولانا شوکت علی روڈ کار ڈیلرز اور انجمن تاجران ابوبکر روڈ کے تاجروں کی جانب سے حکومت سے ریلیف پیکج دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

منی مزدا ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےڈرائیور ریلیف پیکج کےلیےحکومت سےایس او پیز واضح کرنےکا مطالبہ کردیا، مرکزی صدرحاجی شیرعلی کہتے ہیں کہ حکومت نےدبے لفظوں میں ڈرائیورز کی امداد کا اعلان کیا مگرتاحال عملدرآمد نہ ہوا.

وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی ٹرانسپوٹرز کےمسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہیں، حکومت ڈرائیورز کے مسائل حل کرنےکے لیےوزیرٹرانسپورٹ، وزیرایکسائز،سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت چار رکنی کمیٹی تشکیل دے،وزیراعظم ریلیف فنڈزمیں سے ڈرائیورز کو فی کس24 ہزار روپے دیئے جائیں۔
منی مزدا ایسوسی ایشن کےجنرل سیکرٹری تنویرجٹ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کو چلانےکےلیےڈرائیور کو خوشحال رکھنا ضروری ہے، منسٹر ایکسائز سے گزارش ہے کہ ایک سال کےٹوکن ٹیکس اور ٹول پلازے معاف کیےجائیں۔
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نےٹرانسپورٹرزانڈسٹری کے سٹیک ہولڈرزڈرائیور کی نشاندہی کرنےکا بھی مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹ پرپابندی نہ ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرز کے لیےمسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مولانا شوکت علی روڈ کار ڈیلرز اور انجمن تاجران ابوبکر روڈ کے تاجروں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹا تاجر پس چکا ہے، حکومت چھوٹے تاجر کے بجلی کے بل، کرایوں اور ٹیکسوں میں چھوٹ دے ۔
مولانا شوکت علی روڈ کار ڈیلرز کے صدر شعیب خان نے چئیرمین محمد اشتیاق خان، منصور اعظم خان، سید عمران عباس سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کار لائن سے تعلق رکھنے والے تاجر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پریشان ہیں جبکہ مولانا شوکت علی روڈ پر قائم کار شو رومز 90 فیصد کرایوں پر ہیں اور لاک ڈاؤن کے باعث تاجر کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں ، ملازمین تنخواہیں مانگ رہے ہیں۔
انجمن تاجران ابوبکر روڈ ٹاون شپ کے تاجروں کے صدر چودھری اختر حیات نے خواجہ سلیم عطاری، چودھری ظفر اقبال، قمر سبزواری، فیصل سحر، ندیم بھٹی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث چھوٹا تاجر پس کر رہ گئے ہیں، حکومت مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ انکا ساتھ دے کیونکہ تاجروں نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔