بیرون ممالک سے16 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان بھیجوادی گئیں

2 May, 2020 | 02:55 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید) قطر ائیر کا کارگو طیارہ دوحہ سے 16 پاکستانیوں کی میتیں لیکر لاہور پہنچ گیا۔کاغذی کارروائی کے بعد میتیوںکو ورثاء کے حوالے کر دیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق  قطر ائیر کےکارگو طیارے کے ذریعے فرانس، مسقط، امریکہ، کویت اور یونان  میں انتقال کرنے والے 16 پاکستانیوں کی میتیوں کو بذریعہ دوحہ سے لاہور پہنچادیا گیا۔انتظامیہ کی لاہور ائیرپورٹ  کی جانب سےکارگو پر ضروری کاغذی کارروائی جاری ہے۔ورثا میتیوں کے حصول کے لیے ایمبولینس کے ہمراہ ائیرپورٹ کارگو پہنچ گئے۔کاغذی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کر دیاجائےگا۔

دوسری جانب  سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 15 مارچ کو فلائٹس آپریشن بند ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی دو پروازیں سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ سے مجموعی طور پر500مسافروں کو لے کراسلام آباد اور لاہور کے لئے روانہ ہوئیں جن میں سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی میتیں بھی روانہ کی گئی ہیں، ریاض ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے مسافروں کو روانہ کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب سمیت دیگر تمام ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کر رہی ہے.

موجودہ صورت حال میں میتوں کی پاکستان منتقلی کے طریقہ کار کے حوالے سے کمیونٹی میں کچھ غلط فہمیوں نے بھی جنم لیا۔ سعودی عرب  میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹر اذکار بیگ کا کہناتھا کہ سعودی قانون کے مطابق کسی بھی پاکستانی کے فوت ہونے کی صورت میں سب سے پہلے مقامی پولیس سٹیشن کو اطلاع دی جاتی ہے۔
اس کے بعد ہسپتال سے ڈیتھ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لیا جاتا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے یا قونصل خانے سے پاکستان میت منتقلی کا این او سی لیا جاتا ہے۔ یہ مراحل مکمل کرنے کے بعد سعودی وزارت برائے سول امور سے رابطہ کرکے وہاں تمام کاغذات جمع کروائے جاتے ہیں جو نیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔'

مزیدخبریں