اے ٹی ایم مشینیں توڑنے والا ملزم گرفتار

2 May, 2020 | 12:17 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)ڈولفن فورس کی کارروائی کرتے ہوئےاے ٹی ایم مشینیں توڑنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈولفن فورس کی کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایم مشینیں توڑنے والےملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کو گلشن راوی سے رنگے ہاتھوں مشین توڑنے پر گرفتار کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ و پی آر یو نے دوران پٹرولنگ بینک الارم بجنے پر کارروائی کی۔ ملزم نے اے ٹی ایم مشین توڑنے سے قبل کیمروں کی تاریں کاٹ دیں۔ ملزم مدثر بہاولپور کا رہائشی ،کیش چرانا چاہتا تھا۔

ملزم کوساندہ پولیس کےحوالے کردیا۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کا دونوں ٹیموں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ان کا کہناتھا کہ ڈولفن کی بروقت کارروائی نے قومی املاک کی حفاظت کو یقنی بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شخص کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ 40 سالہ خالد حسین فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پرایک نجی بینک کی اے ٹی ایم سےرقم نکلوا کرنکلا تو دوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے اسےگن پوائنٹ پر روک لیا،رقم چھیننےپرخالد حسین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی،گولیاں لگنےسے خالد زخمی ہو گیا،متاثرہ شہری کوہسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیاتھا۔پولیس نےدعوی کیا تھاکہ سی سی ٹی وی کی مدد سےملزمان کوجلد گرفتارکرلیا جائےگا جبکہ واردات کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد جائے وقوعہ پرپہنچے تھے۔

دوسری جانب بینک حکام کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ نوسربازوں نے اے ٹی ایم سے فراڈ کا نیا طریقہ دریافت کرلیا، ٹرانزیکشن سے پہلے مشین میں کاغذ پھنسا دیکھیں تو ہرگز استعمال نہ کریں۔جب بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے جائیں اور مشین میں کارڈ ڈالنے کی جگہ پر اگر آپ کو کچھ کاغذ پھنسے ہوئے دکھائی دیں تو مشین ہرگز استعمال نہ کریں، اگر کارڈ پھنس جائے اور اے ٹی ایم کے باہر سے کوئی شخص آپ کی مدد کیلئے آئے تو اسے ہرگز اپنا پاسورڈ نہ بتائیں۔

مزیدخبریں