معروف غزل گائیک استاد فدا حسین انتقال کرگئے

2 May, 2020 | 08:32 AM

Sughra Afzal

ایبٹ روڈ (زین مدنی) موسیقی کا ایک اور بڑا نام، معروف غزل گائیک استاد فدا حسین 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار استاد  فدا حسین ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور چند روز سے پی آئی سی میں زیر علاج تھے جہاں جمعہ کو ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئے،  ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی عزیز و اقارب و رشتہ داروں کے علاوہ شاگردوں اور فن موسیقی کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی ۔

استاد فدا حسین معروف غزل گائیک استاد غلام علی خان کے کزن تھے، ان کے متعدد شاگرد پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نام کماچکے ہیں، کلاسیکی موسیقی پہ ان کو عبور تھا۔ استاد فدا حسین کو روایتی موسیقی پہ مہارت حاصل تھی، ان کی آواز کی مٹھاس اور لہجے کا لوچ سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتا تھا۔

استاد فدا حسین کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے الرحمان گارڈن فیز 2 میں ادا کی گئی ہے، مرحوم کو شاہدہ ٹاﺅن میں سپرد خاک کیا گیا۔

استاد فدا حسین کے انتقال سے عزیز و اقارب و رشتہ داروں کے علاوہ شاگردوں اور فن موسیقی کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد گہرے رنج و غم میں مبتلا ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ معروف غزل گائیک استاد فدا حسین نوجوان گلوکار مسرت عباس کے والد تھے جس نے بھارتی ٹی وی چینلز کے موسیقی کے پروگرامز میں نمایاں پوزیشنز لیں۔

مزیدخبریں