یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار تبدیل

2 May, 2020 | 10:08 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عثمان علیم) حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی، سٹورز صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کر دیا۔

حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا، پنجاب میں اب یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں، تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کیے جائیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گاہکوں کے لیے سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہےکہ24 مارچ سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے،  لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 40 واں روز ہے، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے  سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

  لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے،  گراسری سٹورز، کریانہ سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورزاورسپرمارکیٹس (صرف گراسری، پھل اور سبزیوں کے سیکشن)، آپٹیشنز شاپس، بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشا پس صبح 9 بجے سے شام 5  بجے تک کھولنے کی اجازت ہے،  جبکہ میڈیکل سٹورز، فارمیسیز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

مزیدخبریں