اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

2 May, 2020 | 12:43 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی ) نیویارک میں کورونا کی صورتحال پر میرا کی گلابی انگریزی میں رپورٹنگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
 امریکا میں موجود فلم اسٹار اداکارہ میرا نیویارک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنی گلابی انگریزی میں رپورٹنگ کرنے لگیں۔ لالی وڈ کی ڈرامہ کوئن میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں موجود ہیں۔

اپنی مخصوص انگریزی میں میرا کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتارہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔ تاہم لوگوں کو کمروں میں رہنے کا مشورہ دینے والی میرا خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں موجود اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نیویارک میں پھنس چکی ہیں،ہوٹل کے بل دینے کیلئے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں،یہاں بہت لوگ مرر ہے ہیں ،مجھے یہاں سے نکالا جائے ،میں اپنے وطن میں مرنا چاہتی ہوں۔ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے نیویارک سے ویڈیو پیغام میں  وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل کی۔

  اداکارہ میرا نیویارک سے اپنے مبینہ شوہر کے ہمراہ مختلف شوبز شخصیات سے ویڈیو کالز  پر بھی رابطے میں ہیں۔  اداکارہ ریشم کے مطابق 3 روز پہلے ان کی ویڈیو کانفرنس پر میرا سے بات ہوئی تھی اور اس دوران کیپٹن نوید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

مزیدخبریں