عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی نمائش روک دی گئی

2 May, 2020 | 12:30 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی )عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام پاکستانیوں فلموں کی نمائش کو روک دیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں انٹرٹینمینٹ انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ۔ جہاں ہالی وڈ، بالی وڈ کی فلمیں روک دی گئیں ہیں وہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی رومانٹک فلم ٹچ بٹن کی نمائش بھی روک دی گئی ہے ۔

عید الفطر پر شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلموں جن میں ٹچ بٹن، تیرے باجرے دی راکھی سمیت دیگر فلمیں شامل تھیں انہیں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلم ٹچ بٹن کی کاسٹ میں اداکار فرحان سعید ،فیروزخان، اور ایمان علی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار قاسم علی مرید نے سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ اب فلم کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔ قاسم علی مرید کا کہنا ہے کہ اگر عید الاضحیٰ پر بھی حالات ایسے ہی رہے تو پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ فلم کو کہاں اور کیسے ریلیز کرنا ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کو سینما گھر بند ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے اور اگر حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز بھی عید الفطر پر ہونا تھی لیکن تاحال اس فلم کی نمائش کو عید پر روکنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ حالات ٹھیک ہوئے تو فلمیں عید الاضحی پر ریلیز کی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں