ہیپاٹائٹس کے مریض رل گئے

2 May, 2020 | 12:02 AM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) تمام تر توجہ کورونا وائرس پر مزکوز ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچار ہے،  ڈیڑھ ماہ سے ہیپاٹائٹس کے تشخیصی ٹیسٹ ہوئے نہ رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات دی گئیں، ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینکس میں تعینات ڈاکٹرز اور عملے کو کورونا ڈیوٹی پر مامور کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینکس پر تعینات ڈاکٹرز اور سٹاف کو کورونا ڈیوٹی پر مامور کرنے سے کلینکس بند پڑے ہیں ۔ ہیپاٹائٹس لیب کو کورونا ٹیسٹوں کیلئے مختص کئے جانے سے ہسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ کے سیمپل تک نہیں لئے جارہے۔ ان حالات میں ہیپاٹائٹس کے ہزاروں مریض نہ صرف تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہیں بلکہ پہلے سے رجسٹرڈ مریضوں کو بھی ادویات فراہم نہیں کی جارہیں ۔اس صورتحال میں ہیپاٹائٹس کے مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔

معاملے کانوٹس لیتے ہوئے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کیاگیاہے،مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت چلنے والے کلینکس میں تعینات ڈاکٹرز اور عملے کو دوسری جگہ تعینات نہ کیا جائے ، ایسا کرنے سے ہیپاٹائٹس کا علاج معالجہ متاثر ہوگا ۔

مزیدخبریں