لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں ڈاکومنٹری سکریننگ کا انعقاد

2 May, 2019 | 09:05 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں ڈاکومنٹری ایگزبیشن کا انعقاد ہوا، طالبات کی جانب سے مختلف سماجی مسائل پر بنائی گئی دستاویزی فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی۔

لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں طالبات کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلموں کی نمائش کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، طالبات کی جانب سے گانوں کی پرفارمینس بھی دی گئی۔ تقریب میں سینئر صحافی سلمان غنی، ڈی جی پی آر سے اسلم ڈوگر اور وی سی ڈاکٹر فرخندہ منظور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

طالبات کی جانب سے چائلڈ لیبر، کلین اینڈ گرین پاکستان، تمباکونوشی، گھریلو تشدد اور ٹریفک مسائل سمیت دیگر پر دستاویزی فلمیں بنائی گئیں، طالبات کا کہنا تھا کہ یہ معاشرے کے ایسے مسائل ہیں جنہیں عام سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

فلیکٹی ممبرز کا کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے کی جانیوالی کوششیں قابل تعریف ہیں، تقریب میں تین بہترین دستاویزی فلمیں بنانے والے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں