سرکاری سکولوں میں ہزاروں اساتذہ کی اسامیاں خالی، نصابی عمل متاثر

2 May, 2019 | 08:03 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) پنجاب بھر کے 50 ہزار سرکاری سکولوں میں 69 ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، اساتذہ کی قلت کے باعث سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ سکول انفارمیشن سسٹم کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 69 ہزار سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکشن کے زیر سایہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ساڑھے 4 لاکھ اسامیاں تصدیق شدہ ہیں۔ ٹوٹل اسامیوں میں سے 3 لاکھ 86 ہزار پر اساتذہ دستیاب ہیں۔ لاہور ڈسٹرکٹ میں بھی اساتذہ کی 15 سو اسامیاں خالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں 69 ہزار اساتذہ کی قلت سے سکولوں میں نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں میں خالی اسامیوں پر جلد بھرتیاں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں