ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا پانچواں کانووکیشن، گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

2 May, 2019 | 04:51 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا پانچواں کانووکیشن، 360 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیلے کالج کا پانچواں کانووکیشن پی سی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی عدم شرکت کے باعث پرنسپل کالج ڈاکٹر مبشر منور نے گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔  کانووکیشن میں 360 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جس میں بینکنگ اینڈ فنانس اور انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ کی ڈگریاں شامل تھیں، بہترین تعلیمی کارکردگی کی بناء پر 6طلباء میں میڈلز تقسیم کیے گیے جس میں انعم رحمان ، عمران احمد ثانی، شاہد محمود ، عاتکہ احمد، ارم الیاس ، عنبرین بتول شامل ہیں۔

 کالج پرنسپل ڈاکٹر مبشر منور کہتے ہیں کہ انڈسٹری کیساتھ کالج کا مضبوط لائزون ہے اور گریجوایٹس کو نوکریوں کے حصول میں مشکلات نہیں۔ ہیلے کالج کے پانچویں کانووکیشن میں سیشن 2012ء اور سیشن 2013ء کے طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں