خواجہ سلمان رفیق نے عمران حکومت کو منحوس قرار دیدیا

2 May, 2019 | 01:22 PM

Sughra Afzal
Read more!

(یاور ذوالفقار) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادرن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مئی تک توسیع کردی، خواجہ سلمان رفیق نے حکومت کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی وجہ سےملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کو کیمپ جیل سے لا کر جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےاسلام آباد ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، نیب کی جانب سے آج بھی خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس پیش نہ کیا جاسکا، عدالت نے استفسار کیا تو تفتیشی افسر نے بتایاکہ جلد ریفرنس پیش کر دیا جائے گا، سماعت کے دوران راستے بند ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا بھی اظہار کیا۔

ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ قیمتوں میں کمی کیلئے عمران خان کا 72 گھنٹے کا وقت پورا ہی نہیں ہورہا، ان جیسے غیرسنجیدہ حکمران ہوں گے تو ملک کااللہ ہی حافظ ہے۔

مزیدخبریں