تحریک انصاف کے کارکن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے

2 May, 2019 | 11:51 AM

Sughra Afzal

(وقار گھمن) بلدیاتی نظام ختم ہونے سے پہلے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں نے یونین کونسل237 گرین ٹاؤن کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، دفتر پر لگی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کی فلیکسز پھاڑ کر اپنی لگالیں۔

اس حوالے سے چیئرمین یوسی237 رانا صفدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے رات کے اندھیرے میں یونین کونسل کے سرکاری دفتر پر لگی فلیکسز اُتار کر اپنی لگا دیں، انہوں نے کہا کہ ابھی نظام ختم نہیں ہوا، پہلے ہی تحریک انصاف کے کارکن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

 رانا صفدر کا کہنا تھا کہ جب تک منتخب نمائندے بحال ہیں کسی کو یونین کونسل پر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔

مزیدخبریں