(درنایاب) اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی سی آر نورینکو نے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انجن چلا کر ٹریک کا سول سٹرکچر پرفارمنس ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا۔
اورنج لائن ٹرین منصوبے کے چینی کنٹریکٹرز نے ایک روز میں مجموعی طور پر54 کلومیٹر دو طرفہ ٹریک کا پرفارمنس ٹیسٹ مکمل کیا، ڈیرہ گجراں سے علی ٹاﺅن اورعلی ٹاﺅن سے ڈیرہ گجراں تک انجن چلا کر ٹیسٹ رن مکمل کیا گیا۔ 54 کلومیٹر ٹریک پر انجن کو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلایا گیا۔
اورنج لائن ٹرین کے پرفارمنس ٹیسٹ سے ٹریک کی مضبوطی اور الائنمنٹ چیک کی گئی، منصوبے کے کنسلٹنٹ نیسپاک اور کنٹریکٹرز بھی ٹیسٹ رن کے دوران موجود تھے، پرفارمنس ٹیسٹ رن کو کنسلٹنٹ کی جانب سے تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، سول سٹرکچر کی پرفارمنس رپورٹ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوادی گئی ہے۔