ٹریفک وارڈن نے ڈرائیورکو جنگلے کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

2 May, 2018 | 11:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عابد چوہدری:شاہدرہ میں حکم عدولی پر ٹریفک وارڈن نے مبینہ طور پر ڈرائیور کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جنگلے کے ساتھ باندھ دیا۔ آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے د یا۔

جنگلے کے ساتھ بندھے اس شخص کا کہنا تھا کہ وین نہ روکنے پر ٹریفک وارڈن نے اسے روکا، جس کے بعد وارڈن نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو جنگلے کے ساتھ باندھ دیا۔ جنگلے کے ساتھ بندھے شخص کی چیخ و پکار سن کر موقع پر موجود شہری اکٹھے ہو گئے جنہوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس اسٹیشن دی جس پر ڈولفن اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور رسیوں کے ساتھ بندھے شخص کو کھول کر حوالہ پولیس کر دیا۔

واقعہ کی خبر نشر ہونے پر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز  اور سی ٹی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث وارڈن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں