شہزاد خان ابدالی: ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا لاہور چیمبر کا دورہ، صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید سمیت مختلف سیکٹرز کے صنعتکاروں سے ملاقات کی۔ پاک ایران تجارت حجم بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والی میٹنگ میں صنعتکارعلی حسام اصغر، پیر ناظم حسین اور دیگر شریک ہوئے، صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے ایرانی سفیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا، ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ایران کو اہم تجارتی پارٹنر سمجھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے سیاسی، ثقافتی اورتجارتی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کو پنجاب سمیت ملک بھر میں خوش آمدید کہیں گے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ میں مشترکہ صنعت سازی کی وسیع گنجائش موجود ہے، سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔