ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں: 30 ایکڑ گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی

مناواں: 30 ایکڑ گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: مناواں کے علاقہ نت کلاں میں گندم کی فصل کو آگ لگ گئی، تیس ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصل جل گئی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقہ نت کلاں میں تیس ایکڑ گندم کی فصل کو آگ لگ گئی۔ گندم کی فصل میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، ٹرینیں چلنے کو تیار

علاوہ ازیں ایس ایچ او مناواں اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اہل علاقہ کے مطابق آگ لگنے سے تیس ایکڑ پر مشتمل رقبہ متاثر ہوا، جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا۔