شریف برادران نے دو مرتبہ ہمیں بے وقوف بنایا: طارق بشیر چیمہ

2 May, 2018 | 07:44 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے حصے کا پانی بھی بھارت کو دیدیا گیا، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے دو مرتبہ ہمیں بے وقوف بنایا۔

مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نے اعلان کیا کہ حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے صوبہ بہاولپور کو بحال نہ کیا گیا تو گیارہ مئی کو صوبہ بحالی بہاولپور کی حمایت میں جلوس نکالے جائیں گے۔مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ بہاولپور صوبہ کی بحالی چاہتے ہیں تاہم جنوبی پنجاب کا صوبہ اپنے صوبہ کے ساتھ قبول نہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سینئرنائب صدر محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ صوبہ بہاولپورکو بحال کرنے کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔پریس کانفرنس کے دوران جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ اگر صوبہ بہاولپور کو بحال نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیاجائےگا۔

مزیدخبریں