8 ڈی آئی جی کوریلیو کرنے کی سمری ایوان وزیر اعلی میں التواء کا شکار

2 May, 2018 | 06:59 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصر کھوکھر:پنجاب اور وفاق کے درمیان آٹھ ڈی آئی جی صوبے سے باہر تبادلہ کے بعد شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔ پنجاب کے ریلیو نہ کرنے سے یہ افسران وفاق اور صوبے کے درمیان لٹک کر رہ گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے پنجاب میں تعینات آٹھ ڈی آئی جی حضرات کا دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں میں تبادلہ کر رکھا ہے، پنجاب کے ریلیو نہ کرنے سے یہ افسران وفاق اور صوبے کے درمیان لٹک کر رہ گئے ہیں۔ اور سارا دن اپنے ریلیو ہونے کے احکامات کا انتظارکرتے ہیں۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ ان آٹھ ڈی آئی جی کوریلیو کرنے کی سمری ایوان وزیر اعلی میں التوا کا شکار ہے، جن افسران کا صوبے سے باہر تبادلہ ہو چکا اور وہ ریلیو ہونے کے منتظر ہیں ان میں ڈی آئی جی محمد وقار عباسی، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک، ڈی آئی جی چوہدری محمد سلیم، ڈی آئی جی محبوب اسلم، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تاڑڑ، ڈی آئی جی محمد یوسف ملک، ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راو شامل ہیں۔

مزیدخبریں