پنجاب اسمبلی میں الٹی گنگا , حکومتی اراکین ہی بہانے ڈھونڈنے لگے

2 May, 2018 | 06:51 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی کا اجلاس، اسمبلی میں گنگا الٹی بہنے لگی، اپوزیشن کے احتجاج سے بچنے کے لیے حکومتی راستہ، حکومتی رکن نے ہی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کردی۔ اپوزیشن کا اسمبلی میں سازش سازش کے نعرے، اپوزیشن نے کل پھر اجلاس میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں: حکمران جماعت تاحال پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے میں ناکام

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ بیالیس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئی۔

یہ خبر پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کراچی کی یاد ستانے لگی 

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید  نے پوائنٹ آف آرڈر پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انکے شرمناک بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ترجمان پنجاب حکومت نے معافی مانگ لی، لیکن رانا ثناء اللہ نے معافی نہیں مانگی۔ رانا ثناء اللہ جب تک معافی نہیں مانگیں گے احتجاج جاری رکھیں گے۔

پڑھنا مت بھولئے :  پنجاب حکومت کی نااہلی، لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا

پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے جلسہ میں خواتین کے ساتھ جو کچھ کیا اسکا جواب کون دے گا۔ عائشہ گلالئی کے معاملہ پر عمران خان کا بلیک بیری بھی پیش ہونا چاہیے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:  خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کا ایک اور قریبی ساتھی قانون کے شکنجے میں آگیا

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اپوزیشن کو یقین دلایا کہ صوبائی وزیرقانون ایوان میں آکر اپنے بیان کی وضاحت دیں گے۔اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ حکومتی رکن وحید گل کی جانب سے کورم کی نشاندی کردی گئی۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کل صبح دس بجے تک کے لیے منلتوی کردیا گیا۔

مزیدخبریں