وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کراچی کی یاد ستانے لگی

2 May, 2018 | 06:22 PM

رانا جبران
Read more!

عمراسلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں کی ملاقات، وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پبلک سروس اورپارٹی سے وابستگی رکھنے والوں کو ترجیح دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کو ’’ٹھمکے‘‘ کہنا مہنگا پڑ گیا

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون میں ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں، جلد اندرون سندھ کے دوروں کا آغاز کروں گا۔

 یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کا ایک اور قریبی ساتھی قانون کے شکنجے میں آگیا

انھوں نے کہا کہ کاش لاہور سے پہلے کراچی میں اورنج لائن میٹروٹرین اورمیٹروبس پراجیکٹ بنا ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی میں لاہور سے بڑھ کر ترقیاتی منصوبے مکمل کرائیں گے۔

 یہ خبر پڑھیں: پیپلز پارٹی کی اہم خاتون رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھر پور انتخابی مہم چلائے گی۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں کہا کہ عمران خان نے کوئی نئے نکات نہیں دئیے۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی۔

 یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: رانا ثناء اللہ تحریک انصاف سے معافی مانگیں: پی ٹی آئی رہنماء

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں احتساب کمیشن بنایا اورپھر اسے غیر فعال کردیا۔ بعض لوگ جھوٹ اورالزامات کے ذریعے معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں آئین کے اندر رہتے ہوئے ہر ادارے کو اپنا مثبت کردارنبھانا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں:

مزیدخبریں