خان شہزاد: رمضان المبارک کی آمد آمد،شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک ہی روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات ک مطابق بدھ کے روز شہر میں برائلر مرغی کا گوشت 9 روپے مہنگا ہوکر 241روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے زندہ برائلر کی قیمت پرچون میں166 روپے فی کلوگرام متعین کی گی اور تھوک میں اس کی قیمت 160روپے فی کلوگرام رہی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:میٹرک پیپرز ری چیکنگ ، 2لاکھ طلباء وطالبات کےمتاثرہونے کا خدشہ
شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ ر مضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ہر سال برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوجاتا ہے۔ شہریوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جائے۔