میٹرک پیپرز ری چیکنگ ، 2لاکھ طلباء وطالبات کےمتاثرہونے کا خدشہ

2 May, 2018 | 03:51 PM

حرااعوان

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں میٹرک کے پیپرزکی ری چیکنگ کیلئےدائردرخواست پرسماعت،عدالتی حکم پرچیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل اور کنٹرولرامتحانات پروفیسر ناصر جمیل فوری حاضر ہو گئے، دورکنی بنچ نے چئیرمین لاہور بورڈ کو پیپر  چیکنگ کے بارے  میں غلطیاں دور کرنے کیلئے کل تک کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان اورجسٹس عاطرمحمود پرمشتمل دورکنی بنچ نےسکول ٹیچرمحمد ارشد عباس کی درخواست پرسماعت شروع کی تو چئیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر اسماعیل عدالت میں موجود نہ تھے۔ عدالتی استفسار پر لاہور بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے آج انہیں طلب نہیں کیا تھا۔ لاہور بورڈ کے وکیل نے دلائل شروع کرنے کی اجازت چاہی۔عدالت نے چئیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر اسماعیل کو فوری پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کی۔

 عدالتی حکم پرچیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل اورکنٹرولر امتحانات پروفیسرناصرجمیل پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ میٹرک کے انگلش اورفزکس کےپرچوں کی مارکنگ کےلیے غلط ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس سے میٹرک کا امتحان دینےوالے 2لاکھ طلباء وطالبات متاثرہورہے ہیں ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لیسکو ساوتھ سرکل میں 59 ملازمین کو نوکری سےبرطرف کر دیا گیا 

 چیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل نے جواب دیا کہ مارکنگ شروع ہونے سے قبل غلطی درست کرلی گئی۔ تاہم چیئرمین لاہوربورڈ پیپرمارکنگ کی ہدایات بارے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتےہوئے چئیرمین لاہور بورڈ کو میٹرک کے پیپرز کی چیکنگ کے لئے دی گئی ہدایات کی غلطیاں درست کرکے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں