خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کا ایک اور قریبی ساتھی قانون کے شکنجے میں آگیا

2 May, 2018 | 03:38 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف)خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد نواز شریف کا ایک اور قریبی ساتھی قانون کی گرفت میں آگیا،  لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو  7 مئی کو  عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 

یہ خبر پڑھیں۔۔۔گرد آلود طوفان نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، بڑی تباہی کا خدشہ

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،عدالت میں قائم مقام چئیرمین پیمرا بھی پیش ہوئے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔صاف پانی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم ملزم گرفتار
 درخواستگزار وکیل نے اعتراض اُٹھایا کہ پیمرا کو عدالت نے پابند کر رکھا ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائیں۔ اسکے باوجود احسن قبال کی عدلیہ مخالف تقاریر میڈیا پر نشر کی گئی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کہ عدالت احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ 

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی، سیشن جج لاہور نے بڑا اقدام اُٹھا لیا

عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی ۔

خبر پڑھیں۔۔سندھ کو پنجاب کی طرح خوشحال، ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے: شہباز شریف

واضح رہے کہ26 اپریل 2018 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزیر خارجہ خواجہ آصف کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا، خواجہ آصف کو اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا گیا ۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ  سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔

مزیدخبریں