ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی سکولوں کو جاری کیے گئے فنڈز پر ’کنڈلی‘ مار کر بیٹھ گیا

ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی سکولوں کو جاری کیے گئے فنڈز پر ’کنڈلی‘ مار کر بیٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےزیر اہتمام مختلف سرکاری سکولوں کی طالبات کو نیشنل ہسٹری میوزیم کا معلوماتی دورہ کرایا گیا، ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی نے نان سیلری بجٹ کی مد میں سکولوں کو جاری کروڑوں روپے کے فنڈز دبا لیے۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں واقع نیشنل ہسٹری میوزیم کا مختلف سرکاری سکولوں کی طالبات نے معلوماتی دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعداد بھی ہمراہ موجود تھی ۔  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے کوارڈنیٹر اطہرسعید کا کہنا تھا کہ نیشنل ہسٹری میوزیم میں نہ صرف تحریک آزادی بلکہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو تاریخی مقامات کا دورہ کرانے سے ان کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پاکستان سے حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیسکو ساوتھ سرکل میں 59 ملازمین کو نوکری سےبرطرف کر دیا گیا 

 دوسری جانب ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی نے نان سیلری بجٹ کی مد میں سکولوں کو جاری کروڑوں روپے کے فنڈز دبا لیے۔مالی سال ختم ہونے کو مگر سکولوں کو آخری قسط تاحال نہ مل سکی۔ جس کی وجہ سے تعمیرومرمت کا کام بھی ٹھپ پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال ختم ہونے کو مگر 2 اقساط تاحال نہیں مل سکیں۔محکمہ سکول ایحوکیشن نے 3 ارب سے زائد کی اقساط اتھارٹیز کے اکاونٹس میں منتقل کردی ہیں۔ جو بلوں کی تصدیق کے نام پر اتھارٹی کے اکاونٹس میں ہی موجود ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:رانا ثنا اللہ کو ’’ٹھمکے‘‘ کہنا مہنگا پڑ گیا 

 واضح رہے کہ فنڈز نہ ہونے سے سکول سربراہان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکولز سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فنڈز فی الفور جاری کیے جائیں تاکہ وہ ترقیاتی کاموں کو بروقت کراسکیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جلد فنڈز سکولوں کے اکاونٹس میں منتقل کردیے جائیں گے ۔