اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی، سیشن جج لاہور نے بڑا اقدام اُٹھا لیا

2 May, 2018 | 12:32 PM

شاہین عتیق) اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے سول عدالتوں میں جعل سازی کے مقدمات دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، سیشن جج  لاہور نے اورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو سننے کے لیے تین عدالتیں مخصوص کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے باہر ملازمت کے لیے جانے والے افراد کی عدم موجودگی میں ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے والا گروہ سرگرم ہے جو اورسیز پاکستانیوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انکی جائیداد پر قبضے کر رہا ہے،سول کورٹ میں اورسیز پاکستانیوں کی طرف سےاپنی پراپرٹی کے حصول کے لیے دعوے دائر کیے جا رہے ہیں، دعوے دائر کرنے کی شرح بڑھنے پر سول کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے سینئر سول جج حسنین کاظمی، سول جج محمد جمیل اور مسعود آفریدی کو مخصوص کردیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ
 اورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ساری زندگی محنت کرکے جائیداد بنائی اس پر بھی قبضہ کرا بیٹھے۔اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پیش ہونے والے وکلا کا کہنا تھا کہ تین عدالتیں مخصوص ہونے سے کیسوں کی سماعت تیزی سے ہو گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پیپلز پارٹی پر سوگ طاری،  اہم رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی
 مون ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ لاہور میں جعلی سوسائٹی بنا کر پلاٹ دینے کے اشتہار دے کر بھی اورسیز پاکستانیوں کو لوٹا جا رہا ہے روزانہ کیس دائر کرنے کی شرح بڑھ رہی ہے ۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ گرمی سے تنگ لاہوریوں کیلئے خوشخبری!! محکمہ موسمیات نے شاندار پیشگوئی کردی

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ اور سیشن جج لاہور کے حکم پر سول عدالتوں میں قائم تین عدالتوں نے اورسیز پاکستانیوں کےمقدمات تیزی سے نمٹانے شروع کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں