(سٹی42)لاہور میں تیز رفتاری ٹریفک حادثات کا سبب بن گئی، کینال روڈ پر تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گیا۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
یہ خبر پڑھیں۔۔سندھ کو پنجاب کی طرح خوشحال، ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے: شہبازشریف
سٹی 42 کے مطابق کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ چاولوں سے لدا ہوا ٹرک ساہیوال سے لاہور آ رہا تھا۔ ٹرک الٹنے سے کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی جسے ٹریفک وارڈنز نے کنٹرول کیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ گرمی سے تنگ لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے نوید سنادی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک سامنے سے آنے والے رکشے کو بچاتےہوئے اُلٹا، اطلاع کے باوجود متعلقہ پولیس جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے میں ٹرک کا کنڈکٹر اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔