گرد آلود طوفان نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، بڑی تباہی کا خدشہ

2 May, 2018 | 10:40 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سیرت نقوی)لاہور میں خوشگوار موسم طوفان میں بدل گیا ، گرد آلود ہوائوں نے اچانک باغوں کے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تیز آندھی سے سائن بورڈ،دکانوں کے شیڈز اُڑ گئے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پروگریسو پنجاب سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا
گرد آلود طوفان سے  قبل صبح سویرے سرمئی بادلوں نے شہر کو اپنی آغوش میں لے لیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم دلفریب ہو گیا ، جس سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے  لیکن اب گرد آلود ہوائیں چلنے سے شہریوں کی خوشیاں ماند پڑگئیں ہیں،تیز آںدھی سے جوڑے پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی،حادثے میں 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،  تیز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب موسم خراب ہونے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے لاہور ائیر پورٹ انتظامیہ کو موسمی وارننگ جاری کردی اور خاص طور پر چھوٹے طیاروں کی پروازوں کو محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے  جبکہ پرائیویٹ جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور  کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

خبرضرور پڑھیں۔۔پیپلز پارٹی پر سوگ طاری، اہم خاتون رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی
 محکمہ موسمیات نےزندہ دلان لاہور کو  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی نوید سنا دی، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش ہونے سے گرد آلود طوفان بھی تھم جائے گا۔

مزیدخبریں