حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، پروگریسو پنجاب سکولز ایسوسی ایشن نے طبل جنگ بجا دیا

2 May, 2018 | 10:01 AM

(سعود بٹ) پروگریسو پنجاب سکولز ایسوسی ایشن کا حکومت کے خلاف اعلان جنگ، دس مئی کو احتجاج کی کال دے دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کا ایک اور قریبی ساتھی قانون کے شکنجے میں آگیا

سٹی42 کے مطابق چونگی امر سدھو میں پرائیویٹ سکول مالکان نے حکومت پنجاب اور محکمہ ایجوکیشن کے رویے کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کےلئے اجلاس بلایا جس میں پروگریسو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد، صادق صدیقی، اجمل اشفاق، حاجی اسحاق ، حاجی منیر، ملک عارف نے شرکت کی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔گرد آلود طوفان نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، بڑی تباہی کا خدشہ

شرکاء کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر رانا مشہود نے ہمیشہ ہمیں لالی پوپ دیا ،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے طلبہ کا وظیفہ ساڑھے پانچ سو روپے سے بڑھایا جائے،پنجاب بھر میں پچیس لاکھ بچے خصوصی وظیفہ پر زیر تعلیم ہیں، انکا کہنا تھا کہ دس مئی کو پنجاب بھر سے سکول مالکان لاہور میں اکٹھے ہو کر دھرنا دیں گے۔

مزیدخبریں