شب برأت کی رات آج عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

2 May, 2018 | 12:53 AM

عطاءسبحانی

سٹی 42: توبہ کا دروازہ کھلے گا،گنارہ کا کفارہ ہوگا۔ شب برآت آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔ مساجد میں فرزندان اسلام رات بھرعبادات اور نوافل ادا کریں گے،گڑگڑا کردعائیں کی جائیں گی، مانگنے کامزا بھی آج کی رات ہے۔
 فضیلت،مغفرت اوربرکتوں والی رات، شب برات، رب کے حضورمناجات،طلب مغفرت اوردعاوں کی قبولیت کے پرنورلمحات ہوتے ہیں۔اس رات رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، برکتوں کانزول ہوتاہے،خطاوں کو معاف کردیا جاتا ہے۔ صدق دل سے مانگی جانے والی تمام دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

اللہ تعالی اس بابرکت رات کو آسمان دنیا پر تشریف لاتےہیں۔فرمایا جا تا ہے کہ ہے کوئی مغفرت کا طالب کہ اسے معاف کردیا جائے۔بندوں کی ضروریات پوچھی جاتی ہیں۔سوائے چند بد نصیبوں کے اللہ تعالی تمام مخلوق کو معاف کرنے کا اعلان فرماتے ہیں۔
شب برات کو مسلمان رات بھر گھروں اور مساجد میں نوافل اداکرتے ہیں۔درود وسلام کی محفلیں سجتی ہیں، گڑگڑاکر گناہوں کی معافی مانگی جاتی ہے، سجدہ ریز ہوکرگناہ بخشوانے کی صدائیں گونجتی ہیں۔ملک بھر میں مساجد پر چراغاں کیا گیا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھا تے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں