ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رستم چاہ میراں کا میلہ; ٹائٹل کس پہلوان نے جیتا ؟

رستم چاہ میراں کا میلہ; ٹائٹل کس پہلوان نے جیتا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : ہیرا پہلوان نے شہر کا قدیم ترین رستم چاہ میراں ٹائٹل جیت لیا ۔ 

لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے رستم چاہ میراں کا میلہ سجایا۔ مقابلوں کا انعقاد صدر پنجاب ریسلنگ ارشد ستار کی ہدایت پر کیا گیا، مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے مقابلوں کی نگرانی کی ۔ تین بڑی کشتیوں سمیت مجموعی طور پر 20  چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں ۔ 

ہیرا پہلوان نے مصطفے پہلوان کو زیر کرکے رستم چاہ کا ٹائٹل جیت لیا ، جبکہ شہزاد پہلوان نے بلالی پہلوان کو چت کر چیمپین چاہ میراں کا ٹائٹل جیتا ۔ اسکے علاوہ نعیم پہلوان نے بلال پہلوان کو چت کیا ۔ 

کالا پہلوان نے ہرکشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام اور گرز سے نوازا۔ کالا پہلوان ٹائٹل کشتی سمیت بڑی کشتیوں کے منصف کشتی تھے ۔ 

چئیر مین پنجاب دیسی کشتی لالہ شاہد ، قومی کوچ فرید علی ،بشیر بھولا بھالا اور شاہد کھوئے والا نے معاونت کی۔ صدر شمالی لاہور یونین شہباز بٹ، ببا پہلوان ،بابا بھولا،عارف پچار،ماما پہلوان ،سونا چاندی نے معاونت کی ، مہر وقاص پہلوان اور مہر شہزاد پہلوان ،کاشی پہلوان، علی پہلوان ،حاجی مٹھو خلیفہ نے معاونت کی۔