ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل عاصم منیر سے  بہاولپور میں طلبہ کی ملاقات،چیف نے  نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو اجاگر کیا

جنرل عاصم منیر سے  بہاولپور میں طلبہ کی ملاقات،چیف نے  نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو اجاگر کیا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور قوم کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حربوں کے چینلنجز سے نمٹنے کےلیے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انٹیگریٹڈ سیمولیٹرز ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔

آرمی چیف نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور قوم کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے طلبہ کو لگن کے ساتھ شاندار تعلیم سے خود کو لیس کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔