لاہور میں بیوی کا قاتل گرفتار

2 Mar, 2024 | 11:56 PM

اسرار خان:  لاہور کےتھانہ سبزہ زار میں گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

 ملزم بلال کا اپنی اہلیہ راحت  کے ساتھ جھگڑا ہوا تو بلال نے  تیز دھار آلے کی مدد سے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نےملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔

 مقتولہ راحت بی بی 3 بچوں کی ماں تھی۔لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں