آزاد کشمیر میں کوہ پیر پنجال کے ملحقہ علاقوں میں مسلسل بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند

2 Mar, 2024 | 11:42 PM

سٹی42:  آزاد کشمیر میں کوہ پیر پنجال کے دامنی علاقوں میں موسلا دھار بارش مسلسل ہو رہی ہے۔ راولاکوٹ، حویلی، باغ ،سدھنوتی  کے اضلاع میں بارش کے ساتھ  لینڈ سلائیڈنگ کے سبب سڑکیں بند ہو رہی ہیں۔ 

راولپنڈی اسلام آباد سے غازی ملت شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو چکی ہے۔ 

مظفرآباد  باغ شاہراہ ارجہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے۔ 

راولاکوٹ کھائی گلہ تولی پیر شاہراہ برفباری کے باعث بند کرنا پڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں