سوات ضلع میں برفباری کے سبب سڑکیں اور راستے بند ہو جانے کے نتیجہ میں بہت سے سیاح راستے میں سیاح پھنس گۓ
سوات کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ کالام میں بافر کے مقام پر گلشئیر ٹوٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں سڑک بند ہو گئی۔ سڑک کی بندش سے سیاحوں کی پانچ گاڑیاں ویرانے میں سڑک پر پھنس گئی ہیں۔ سڑک پر پھنسی ہوئی گاڑیوں میں موجود سیاحوں کی تعداد 17 ہے ۔ ان تمام سیاحوں کا تعلق اسلام باد سے ہے
رات ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے روڈ کھولنے کے لئے کوئی فوری اقدام عمل میں آنا مشکل ہے
سیاحوں نے انتظامیہ سے سڑک کو جلد کھولنے کی اپیل کی ہے۔