سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نےعمر ایوب کے اعتراض پر ردعمل میں کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ سڑکوں کی بدتمیزی پارلیمان میں آ گئی ہے ۔اِس بد تہذیبی ، بد تمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں عمر ایوب کے بیان کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پہ پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔ عمر ایوب کی زبان سےالیکشن سے پہلےہی شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں سے مقابلہ ہے ۔ 9 مئی کرنے والوں کا 28 مئی والوں سے مقابلہ ہے۔ روئیں نہ مقابلہ کریں۔