ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے ساتھی قبائلی رہنما پر بم کا حملہ

2 Mar, 2024 | 09:45 PM

سٹی42:  بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے نوجوان وزیر اعلیٰ کے وزیر اعلی بننے کے ایک دن بعد دہشتگردوں نے  ڈیرہ بگٹی میں ممتاز قبائلی رہنماپر بم کا حملہ کر دیا۔ حملہ میں قبائل رہنما بال بال بچ گئے تاہم دو فراد زخمی ہو گئے۔ 

زخمیوں کو ہسپتال میں طبہ امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریموٹ کنٹرولڈ بم سڑک کے قریب چھپایا گیا تھا اور وہ قافلہ کی ایک گاڑی کی سائیڈ پر پھٹا جس سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔

 وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی چیف وڈیرہ بہار خان بگٹی کے قافلہ مین شامل گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے نشنانہ بنایا ۔ چیف آف نوتھا وڈیرہ بہار خان بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ جارہا تھا۔ ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرولڈ بم سے حملہ کیا گیا۔  پولیس سیکورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

مزیدخبریں