پرائم منسٹر ہاؤس خالی ہو گیا، پرسوں نئے مکین کو خوش آمدید کہے گا

2 Mar, 2024 | 06:23 PM

سٹی42 : پرائم منسٹر ہاؤس نئے مکین کی آمد سے دو دن پہلے خالی ہو گیا۔ کل پرائم منسٹر ہاؤس کو نئے مکین کو خوش آمدید کہنے کے لئے سجایا سنوارا جائے گا۔ 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  پرائم منسٹر ہاؤس سے  منسٹر ز انکلیو میں منتقل ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو منسٹرز انکلیو میں بنگلہ نمبر 15 دیا گیا ہے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے 12 اگست 2023 کو عہدہ کا چارج لیا تھا۔ وہ پاکستان میں سب سے طویل عرصہ تک نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرنے والے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پونے سات ماہ تک ملک کا انصرام چلایا۔

پرائم منسٹر ہاؤس کے متوقع مکین میاں شہباز شریف دوسری مرتبہ اس نابغہ رُوزگار عمارت میں مقیم ہونے کے لئے آ رہے ہیں۔ وہ 23 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپریل 2022 سے 12 اگست 2023 تک ڈیڑھ سال کے لئے وزیر اعظم بننے سے پہلے  پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے تین مرتبہ وزیر اعلیٰ  رہ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں