مزید بارشیں کب، کہاں ہوں گی، بارش کا نیا سپیل کس روز شروع ہو گا،  تفصیل آ گئی

2 Mar, 2024 | 06:01 PM

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق  ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں معتدل سے شدید بارشوں کی توقع ہے. جبکہ بارشوں کا سبب بننے والا ایک اور موسمیاتی سسٹم ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں مین مزید بارشیں برسانے کے لئے پہنچنے والا ہے۔ بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش کی توقع ہے۔

برفباری کی توقع بھی ہے۔

بیشتر علاقوں میں آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے۔

بارشوں کا ایک اور سپیل

 این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کے بعد اگلی بارشوں کا  سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان  شروع ہونے کی بھی وارننگ دی ہے۔

بارشوں کا نیا سپیل  بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی کچھ علاقوں میں نئے سپیل کے دوران بارش کا امکان ہے۔ براش برسانے والا یہ موسمیاتی سسٹم سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔

 این ڈی ایم اے نے تما م متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری ایشو کر دی ہے اور  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے اور سامان کی پیشگی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں