اچھرہ کے علاقے میں خاتون کوہراساں کرنے کا معاملہ، متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

2 Mar, 2024 | 05:51 PM

سٹی42: اچھرہ کے علاقے میں خاتون کوہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متعدد افراد کیخلاف درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی اعلیٰ پولیس آفسر کے حکم پر سیل کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ بلال احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس کی جانب سے متعدد میٹنگز ہوئیں، مذہبی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی شخصیات کی پولیس کیساتھ میٹنگ میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا، ایف آئی آر میں 5 کے قریب نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں