وزیراعظم شہباز شریف پیر کو حلف لیں گے

2 Mar, 2024 | 05:30 PM

اویس کیانی: شہباز شریف  بطور 32ویں وزیراعظم سوموار کو حلف لیں گے جبکہ شہباز شریف کو وزیراعظم ہاوس  پروٹوکول ٹیم بھجوا دی گی ۔
 ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو کل الیکشن کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کر دی جائے گی،شہباز شریف سے  تاحال پروگرام کے تحت صدر مملکت ہی حلف لیں گے۔ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کیلئے دعوت نامے ارسال کردیے گئے، آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزرائے اعلی ،گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوں گے ۔

دوسری جانب نامزد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔

ن لیگ کے پارٹی عہدیدار اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب 4 مارچ دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ 

مزیدخبریں