ویب ڈیسک : نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان کی آمد پر 9 لاکھ مستحق افراد کو 10 ہزار کیش دینے کا اعلان کردیا۔
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلف لینےکے بعد پہلا کام عوام کو ریلیف دیناہے، رمضان کی آمدپرصوبےکے 9 لاکھ مستحق افراد کو 10ہزارکیش دیئے جائیں گے، علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئےاحساس پروگرام سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا مقصود ہے۔
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لائیں گے، کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئےماہرین کی خدمات حاصل کریں گے ساتھ کرپشن کرنے والوں اور ذرائع کو روکیں گے، تمام سرکاری ملازمین کو اعتماد میں لیکر خدمات کریں گے، پہلے ایک ماہ کی پالیسیوں سے عوام کو بہترین حکمرانی کی تصویر پیش کرینگے، کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کی مدد ضروری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں منشیات و جرائم کی بیخ کنی کریں گے، پالیسی زیر غور ہے، سب کو لیکر چلیں گے عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے،عوام کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔